(یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آج کہا کہ کل وجے دشمی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا سرجیکل اسٹرائیک کے سلسلے میں فوج کی تعریف میں ایک لفظ بھی نہیں بولنا افسوس ناک ہے۔
لکھنؤ میں کل وزیر اعظم کے دسہرہ کی تقریب میں شامل ہونے کی روایت کو سیاست اور انتخابی مفاد قرار دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ مسٹر مودی نے اپنی تقریر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے جٹایو اور شری رام وغیرہ کا ذکر کیا جو اچھی
بات ہے مگر دہشت گرد کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے پر فوج کے لئے تعریف کے ایک لفظ بھی نہیں کہنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو بہت اچھا لگتا اگر وزیر اعظم سرجیکل اسٹرائیک کے لئے منصوبہ بند طریقے سے اپنے لئے دوسروں سے تعریف کرواتے رہنے کے بجائے مخالف جماعتوں کی طرح ہی خود اپنے منہ سے فوج کی تعریف کرتے ، جنہوں ین سرحد کی سلامتی کی انتہائی مشکل ذمہ داری اپنے سر پر لے رکھی ہے۔